ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لیبیا:دہشت گرد عناصر کی اضافی فہرست ، 75افراد اور 9ادارے شامل

لیبیا:دہشت گرد عناصر کی اضافی فہرست ، 75افراد اور 9ادارے شامل

Sun, 11 Jun 2017 15:44:52  SO Admin   S.O. News Service

طرابلس،10جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی پارلیمنٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کی کونسل نے دہشت گردی سے متعلق ایک اضافی فہرست پیش کی ہے۔ فہرست میں ایسی 75شخصیات اور 9تنظیموں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن کا قطر میں موجود شخصیات سے تعلق ہے۔ قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے نام ہیں۔اس سے قبل سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان میں 59افراد اور 12اداروں اور تنظیموں پر مشتمل کالعدم عناصر کی فہرستیں جاری کر چکے ہیں جن کو دوحہ کی طرف سے مال اور ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں۔
 


Share: